ایران کے وزیر خارجہ منوچہرمتکی نےارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ نویں اوردسویں حکومت کی سب سےاہم ڈپلومیٹک کوشش خارجہ پالیسی ميں نئی روش اختیارکرناہے کہاکہ خارجہ اقتصادی تعلقات کو ایک خاص علاقے سے دنیاکے دوسرے ملکوں تک توسیع دے دی گئي ہے۔ایران کےوزیرخارجہ نے آئیل تیل کےعلاوہ دوسری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ پراطمینان کااظہار کرتےہوئے کہاکہ نویں حکومت کےدور میں تیل کےعلاوہ مصنوعات کی برآمدات میں آٹھ ارب ڈالرسےزیادہ کااضافہ ہواہے۔
.....
/110